نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے نے اپنی دکانداری چلائی،عظمیٰ بخاری – PAKISTAN PRESS

نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں… جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے نے اپنی دکانداری چلائی،عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے سے اپنی دکانداری چلائی۔…

سٹپنی ترجمان صاحب جعلی تبدیلی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔نوازشریف پر اب سیاسی بونے بھی تنقید کرکے اپنا قدبڑھانے کے چکروں میں ہیں۔کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ،فیاض چوہان اور فردوس اشق کے بعد ,

حسان خاور اوچھل کھود کررہے ہیں۔عمران خان نے 126دن ڈی چوک میں جو پتلی تماشا لگایا وہ ابھی قوم کو بھولی نہیں۔جلاؤدو،ماردو،چھوڑنا نہیں بجلی کے بل جلادو،یہ سب تیس مار خان کے بیانات ہیں..

۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاڈی چوک میں عمران خان اور طاہر القادری نے جو کارنامے سرانجام دیے وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔عمران خان کس طرح لائے گئے اب تو زبان زدعام ہو چکا ہے….

۔ثاقب نثار کی حالیہ آڈیو لیک نے کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔جس طرح یہ کمپنی پاکستانیوں پر مسلط ہوئی اب کچھ پوشیدہ نہیں رہا۔ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی طرح ایک مہرے کا کردار ادا کیا ہے۔اب عدالت کی عزت اور وقار کا یہی تقاضہ ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکو باعزت بری کیا جائے۔

READ MORE ARTICLES BELOW….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں