سعودی عرب جانے والی پروازیں بحال۔۔پہلی پرواز کب اُڑان بھرے گی؟ طویل عرصے بعد بڑی خوشخبری آ گئی – Qahani.com

سعودی عرب جانے والی پروازیں بحال….پہلی پرواز کب اُڑان بھرے گی؟ طویل عرصے بعد بڑی خوشخبری آ گئی

نجی ائیرلائن کا پاکستان سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان، سیرین ائیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔..

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ائیرلائن سیرین ائیر کی جانب سے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کے آغاز کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔نجی ائیرلائن کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے,,

ریاض کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ پروازوں کا آغاز اگلے ماہ دسمبر میں ہو گا۔ سیرین ائیر کی پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پہلی پرواز 6 دسمبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی۔ 6 دسمبر سے سیرین ائیر پاکستان سے

سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، ایک پرواز پیر کے روز اور دوسری پرواز بدھ کے روز سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گی۔نجی ائیرلائن نے اگلے ماہ سے سعودی عرب کیلئے پروازوں کی ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی

ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب مسافروں کی براہ راست آمد پر اب بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صرف ان افراد کو براہ راست سعودی عرب سفر کرنے کی اجازت ہے، جو سعودی عرب میں سعودی حکومت کی منظورہ شدہ ویکسین کی

دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے۔جبکہ وہ افراد جو پابندی والے ممالک سے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ سہولت موجود ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل 14 دن کسی ایسے ملک میں قیام کریں جہاں سے مسافروں کے آنے پرپابندی نہیں ہےـ

یہاں یاد رہے سعودی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے کئی ماہ قبل پاکستان، بھارت، ترکی، انڈونیشیا، مصر، برازیل، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے باعث پاکستان چھٹی پر آئے ہزاروں محنت کش پاکستانی سعودی اقامہ ہولڈرز اپنا روزگار چھن جانے کے خدشات سے دوچار ہیں۔

READ MORE ARTICLES BELOW….‎

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں