پٹرول پمپس فی لیٹر پٹرول پر کتنا منافع لیتے ہیں؟ایسے حقائق کے آنکھیں کھل جائیں

پٹرول پمپس فی لیٹر پٹرول پر کتنا منافع لیتے ہیں—؟ایسے حقائق کے آنکھیں کھل جائیں–

 

ملک بھر میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر مطالبات کے حق میں پٹرول پمپوں کی جزوی ہڑتال جاری ہے— جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے ،

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فی لیٹر پرافٹ مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جسے ماننے سے حکومت انکاری ہے ،پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر تین روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر تین روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں —اور ڈیزل پر پمپس کا منافع فی لیٹرتین روپے 30 پیسے ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر پمپس کا منافع 2.75 فیصد بنتا ہے

جسے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے چھ فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس مطالبے پر پیٹرول پر پمپس کا منافع پونے نوروپے فی لیٹر بنے گا —اور چھ فیصد سے ڈیزل پر منافع ساڑھے آٹھ روپے تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پرالگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی دو روپے97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں–، ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بھی بڑھنا ہے۔

دوسری طرف آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کاکہناہے—کہ گذشتہ 13 سالوں سے حکومت نے ہمارا پرافٹ مارجن ایک جگہ فکس کیا ہوا ہے،ہم حکومت سے پچھلے پانچ سالوں سے درخواست کر رہے ہیں

کہ پیٹرول پمپس چلانے کی لاگت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے جس میں بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخ بھی شامل ہیںمحکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کے ریٹ کے مطابق ہمارا پرافٹ مارجن ہر دو سال میں بڑھایا جائے گا۔

مگر پچھلے سات سالوں سے اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں 85 پیسے اور ڈیزل میں 65 پیسے کا اضافہ کیا جو اس قدر کم ہیں کہ نہ ہی بڑھاتے تو بہتر تھا، ہمارا نقصان تو جوں کا توں ہی ہے، اس وقت ریٹیلیرز کے لیے پیٹرول پر پرافٹ مارجن تین روپے 90 پیسے فی لیٹر ہے

جس میں سے ٹیکس اور لائسنس فیس نکالنے کے بعد تین روپے 10 پیسے فی لیٹر بچتے ہیں، اور اسی طرح سے ڈیلرز کے پرافٹ مارجن میں بھی ٹیکس اور لائسنس فیس کی کٹوتی کے بعد ان کا منافع بھی تین روپے 10 پیسے سے کم ہوکر دو روپے 75 پیسے رہ جاتا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں