ن لیگ دورحکومت میں اے آر وائی کو ساڑھے 8 کروڑ کے اشتہارات ! جیو اور ایکسپریس کو کتنے اشتہار دیئے گئے؟

ن لیگ دورحکومت میں اے آر وائی کو ساڑھے 8 کروڑ کے اشتہارات— ! جیو اور ایکسپریس کو کتنے اشتہار دیئے گئے…؟

 

اسلام آباد (–نیوز ڈیسک– ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک آڈیو لیک نے میڈیا انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے دور حکومت کے

دوران چار ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا– جن میں اے آر وائی نیوز، سماء، 92 نیوز اور 24 نیوز شامل ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ

ن کے دورِ حکومت ”2013” سے ”2018” کے دوران ان کے چینل کو صرف ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات جاری کیے گئے۔ دوسری جانب جیو نیوز کو ن

لیگ کے دور میں تین ارب روپے کے سرکاری اشتہارات دیے گئے۔ اس کے علاوہ ن لیگ نے ایکسپریس گروپ کو پونے دو ارب روپے کے اشتہارات دیے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں