ملکی سیاست میں نیا موڑ،شہباز شریف کا شیخ رشید کو فون،کیا گفتگو ہوئی؟؟؟

ملکی سیاست میں نیا موڑ،شہباز شریف کا شیخ رشید کو فون،کیا گفتگو ہوئی؟؟؟

لاہور(ویب ڈیسک) قومیاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ شہبازشریف نے شیخ رشید کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ جن کا انتقال کچھ روز قبل ہوا تھا۔جس کے باوجود شیخ رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی تھی


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے سربراہ شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات کی ہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف نے شیخ رشید سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف نے ٹیلی فون پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔


50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں