مشکل وقت میں ایک اور دھچکا ! اہم ترین وزیر نے استعفیٰ دے دیا

مشکل وقت میں ایک اور دھچکا— ! اہم ترین وزیر نے استعفیٰ دے دیا

 

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ، صوبائی وزیر نے کہا— کہ اپنا استعفیٰ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر رہا ہوں ۔

میں نے استعفی پنجاب حکومت کو بجھوانے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو اپنے استعفیٰ سے متعلق قائل کیا– جنہوں نے تمام جائزہ لیکر میرے استعفیٰ کی درخؤاست قبول کرلی۔جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہناتھا– کہ ’’وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے قائل کیا ہے،

غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے– کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما

لیں۔‘‘ عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے ، میں ممنون ہوں کہ انہوں نے میری گزارش قبول فرمائی جس کے بعد استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج رہا ہوں ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں