“پینٹ پہننا بھول گئی ہو”‎ —ارطغرل غازی کی بیوی کا لباس دیکھ کر پاکستانی غصے میں آ گئے‎‎

اسلام آباد (–مانیٹرنگ ڈیسک–) ترکی کے معروف اداکار اور پاکستانیوں کے ہردلعزیز کردار ارطغرل غازی کے بیٹے کی پانچویں سالگرہ منائی گئی،

سالگرہ کے موقع پر اداکار کی اہلیہ نیسلیہ نے جو لباس پہنا اس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، دونوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی اور اس خوبصورت دن کی مناسب سےتصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

پانچویں سالگرہ کے موقع پر نوجوان عمیر کو مبارکباد دینے کی بجائے، پاکستانیوں نے اپنی تمام تر توجہ اس کی والدہ نیسلیہ کی ڈریسنگ پر مرکوز کر دی، پاکستانی ارطغرل غازی کی اہلیہ کا لباس دیکھ کر بھڑک اٹھے،

ہر کسی نے اپنی بساط کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کیا، محمد الیاس نامی صارف نے کہا—-کہ یہ پینٹ پہننا بھول گئی، مزید لکھا —کہ ترکی کے مذہبی لوگوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے

جن کی خواتین اسلامی لباس استعمال کر رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت آزاد ہو گئے ہیں جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ایک اور صارف نے استغفراللہ کہنا ہی مناسب سمجھا۔ محمد عباس نامی صارف نے کہا

کہ پہلی بات یہ کہ سالگرہ منانا اسلام میں منع ہے دوسری بات ان کا لباس دیکھ کر نہیں لگتا :کہ یہ اسلامی لڑکی ہے یہ لوگ بس ڈرامہ ہی بنا سکتے ہیں– اور یہ اچھا ڈرامہ تھا۔

نور سحر نامی صارف نے اسے مکروہ لباس قرار دیا، اسامہ خان نے کہا– کہ یہ تو ڈرامے سے ہٹ کر مسلمان ہی نہیں لگتے۔ غرض تنقید کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ترکی میں زیادہ تر لوگ اسلامی کلچر کو ترجیح دیتے ہیں۔

غرض پاکستانیوں نے خاتون کے لباس پر کھل کر تنقید کی ہے اور کسی نے بھی اس موقع پر بچے کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی بلکہ سب اس کی والدہ کے لباس پر ہی بحث کرنے میں مصروف ہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں