ثاقب نثار کی مشکلات میں اضافہ! سابق چیف جسٹس کو بھی طلب کر لیا گیا

….ثاقب نثار کی مشکلات میں اضافہ…! سابق چیف جسٹس کو بھی طلب کر لیا گیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آڈیو لیک معاملہ پر ہر روز نیا سے نیا موڈ آتا ہے،ایسے میں اب چیف جسٹس ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے طلب کرلیا ہے،اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی نے,,,

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو بھی طلب کر لیا ہے،قائمہ کمیٹی دونوں جج صاحبان سے ان کے موقف سے متعلق معلوم کرے گیقائمہ کمیٹی نے 2013 سے اب تک میڈیا ہاؤسز کو وفاقی،,,,

پنجاب اور کے پی کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری اشتہارات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومت کے دور میں اشتہارات کی تفصیل فراہم کی جائے,,,,

،آڈیو لیک کے معاملے پر صحافی احمد نورانی، ایڈیٹر انچیف سما ٹی وی اور ثاقب نثار کو پیش ہو کر مؤقف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صحافی ابصارعالم اور اسد طورپرتشدد کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے….

جبکہ صحافی حامد میراورعاصمہ شیرازی کےخلاف مقدمات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔پی ٹی وی اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی شعیب اختر سے بدتمیزی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں