ترکی کا پاکستان سے بھی برا حال،معیشت ذبو حالیکا شکار،عرب ملک مدد کو آن پہنچا – PAKISTAN PRESS

ترکی کا پاکستان سے بھی برا حال,,,،معیشت ذبو حالیکا شکار,،عرب ملک مدد کو آن پہنچا –

 

استنبول(–ویب ڈیسک–) ترکی کی معیشت انہتائی زبو حالیکا شکار ہے،جس کے لیےمتحدہ عرب امارات نے ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے–۔ یہ اعلان امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر طیب اردوان کے

درمیان بدھ کے روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے– ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کو کھولے گا۔عرب

میڈیا کا کہنا ہےکہ امارات کی جانب سے یہ اقدام ترکی کی معیشت کو سہارا دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کےلیے اٹھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اسٹریٹیجک سرمایہ کاری سب سے اہم ہوگی جب کہ توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔واضح رہے—-کہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں گزشتہ روز تاریخی کمی آئی اور لیرا ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد تک نیچے آیا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں