ملکی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ،ہر پاکستانی کتنے قرضے میں ڈوب گیا؟پاکستانیوں کے لیے نا قابل یقین خبر – PAKISTAN PRESS

ملکی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ،ہر پاکستانی کتنے قرضے میں ڈوب گیا,,,,,؟پاکستانیوں کے لیے نا قابل یقین خبر –

 

اسلام آباد(–ویب ڈیسک–)تین سال میں ہر پاکستانی پر اکانوے ہزار کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کہتی ہیں، حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں ستر فیصد اضافہ کیا،

ہر شہری دو لاکھ پینتیس ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا جو کہتے تھے— قرضے نہ لینے والوں نے سب سے زیادہ قرضے لیے نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے

بڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا :کہ ‏پیپلز پارٹی کی حکومت کے اختتام تک ملک کے مجموعی قرضے سولہ کھر ب دو ارب تھے، دو ہزار اٹھارہ میں قرضے انتیس کھرب آٹھ ارب روپے تک پہنچے،

دو ہزار اکیس میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات پچاس کھرب پچاس ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا —-کہ جو کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے،

انہوں نے صرف تین سال میں بیس کھرب سات ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، ‏اس حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، پہلے ہر پاکستانی ایک لاکھ چوالیس ہزار روپے کا مقروض تھا،

اس حکومت کے قرضوں کے بعد ہر شہری دو لاکھ پینتیس ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے، صرف تین سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر اکانوے ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں