دعائیں قبول ،ابررحمت برسنے کو تیار۔۔رواں ہفتے کون کون سے علاقوں میں بارشیں برسنے والی ہیں ۔۔؟ پاکستانیوں کو دل خوش کر دینےوالی پیش گوئی – Today Newztv

دعائیں قبول ,،ابررحمت برسنے کو تیار…رواں ہفتے کون کون سے علاقوں میں بارشیں برسنے والی ہیں …؟ پاکستانیوں کو دل خوش کر دینےوالی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اس ہفتے کے اختتام پر مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں کومتاثّر کرے گا۔اسکے نتیجے میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے…..

ہوا کا معیار بھی بہتر ہو جائے گا۔خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب کے شمالی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں۔ اگلے پانچ روز موسم خشک رہے گا …..

جبکہ مشرقی علاقوں میں سموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم اگلے اتوار اور منگل کے درمیان مغربی ہواؤں کا ایک انتہائی سرد سلسلہ اثر انداز ہوگا۔ خیبر پختونخواہ کے شمالی حصّوں اور گلگت بلتستان میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری،

جبکہ دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری,گلیات اور آزاد کشمیر میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ہو گی۔ جنوبی سندھ کے علاوہ ملک کے اکثر علاقوں میں بادل ہونگے۔….

صوبے کے شمالی حصّوں سمیت وادیِ پشاور، کوہاٹ،پاراچنار، سوات، ہزارہ اور مالاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ اس د وران ایبٹ آباد میں 10سے 20 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے…..

پشاور میں 5 ملی میٹر سے کم بارش متوقع ہے۔وادیِ کاغان میں 6 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر اچھّی برفباری (6 سے12 انچ) متوقع ہے. ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے جنوبی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا مگر بارش کا فی الحال

کوئی کان نہیں۔شمالی پنجاب کے اکثر اضلاع بالخصوص اٹک، چکوال، میانوالی، بھّکر، گجرات، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاءالدّین ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں اکثر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے…

۔ خطّہٰ پوٹھوہار (راولپنڈی اور اسلام آباد) میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آسکتی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے…

۔ شمال مشرقی پنجاب میں جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور لاہور کے اضلاع شامل ہیں، جہاں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفانوں کے باعث تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں