’’ بھٹو کی بیٹی کو چور کہنے والے خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوئے‘‘ بلاول بھٹو نے شریف خاندان کو لتاڑ کر رکھ دیا

. بھٹو کی بیٹی کو چور کہنے والے خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوئے” بلاول بھٹو نے شریف خاندان کو لتاڑ کر رکھ دیا

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے گڑھ ،،،پشاور میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس پر بڑا پاور شو ،،،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کے نشتر برسادیئے ،،کہا عمران خان نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا,,,,

،عوام کی جیب،پیٹ اورووٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا یہ حکومت دہشتگردوں کے سامنے جھک چکی ہے ۔ بچوں کے مارنےوالوں سے مذاکرات ہورہےہیں…..

۔ کسی بھی قسم کوئی بھی ڈیل تسلیم نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ جو بھٹو کی بیٹی کو چور چور کہتے تھے آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں، جو فون کال کرکے عدالت پر دباؤ ڈالتے تھے کہ ,,,

بے نظیر اور آصف زرداری کو بیس بیس سال سزا دو ، آج ان کے خلاف ٹیپس نکل رہے ہیں۔ بلاول نے وزیراعظم پر بھی وار کیے اور کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے،,,,

انہیں لندن یا سعودی عرب لے جانے کے لیے کوئی طیارہ نہیں آئے گا۔ بلاول نے ای وی ایم الیکشن مستردکرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر اوور سیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلاجا رہا ہے،کیسے ہوسکتا ہےکہ پیرس میں بیٹھا آدمی ووٹ ڈالے اور نتیجہ پشاورکا آئے…..

۔بلاول کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس ٹو ہے، چاہتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہو جعلی نہ ہو۔

READ MORE ARTICLES BELOW,,,,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں