اٹلی میں پرمٹ کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکے تارکین کیلئے اچھی خبر آگئی – Ehsas News

اٹلی میں پرمٹ کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکے” تارکین کیلئے اچھی خبر آگئی –

روم: اٹلی میں گزشتہ برس سے پرمٹ کے لئے درخواستیں دینے کے بعد انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے سوا دو لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کے لئے اچھی خبر آئی,,,,

، انہیں جلد از جلد پرمٹ دلانے کے لئے تنظیمیں میدان میں آگئی ہیں، اور انہوں نے تارکین کو پرمٹ دلانے پارلیمنٹ کے ذریعہ بھی معاملہ حل کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں گزشتہ برس مئی 2020 میں اس وقت کے وزیراعظم جوسپے کونتے نے ملک میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا،,,,,,

جس کے تحت زراعت سمیت مخصوص شعبوں میں کنٹریکٹ پیش کرنے والوں کو قانونی حیثیت حاصل کرنے کا موقع دیا گیا، اس اسکیم کے تحت 2 لاکھ 30 ہزار کے قریب,

غیرملکیوں نے ریگولرائز ہونے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، تاہم ڈیڑھ برس گزرنے کے باوجود ان میں سے صرف ایک تہائی درخواستوں پر ہی کارروائی آگے بڑھ سکی ہے,,,,,

، اور صرف 38 ہزار پرمٹ جاری کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تارکین انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں، ان تارکین کو پرمٹ دلانے کے لئے اب بڑی اطالوی تنظیموں

کا اتحاد مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے، ان میں اطالوی ریڈیکل پارٹی، اے آر سی آئی، جیسس ریفیوجی سروس، نیشنل کوآرڈی نیشن فار ہوسٹنگ کمیونٹیر( سی این سی اے),

،فیڈریشن برائے ایونجیکل چرچز اور کرسچئن ایسوسی ایشن آف اٹالین ورکرز شامل ہیں۔ تنظیموں کا مطالبہ ان تنظیموں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت درخواستیں دینے والے

غیرملکیوں کو پرمٹ دینے میں غیرمعمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ پرفیکچرز نے اکتوبر کے آخر تک غیرملکیوں کی درخواستوں کے صرف تیسرے حصہ کو فائنل کیا ہے،,,,

اور پولیس کی جانب سے صرف 38 ہزار پرمٹ جاری ہوئے ہیں، بڑے شہروں میں صورت حال زیادہ مایوس کن ہے۔

میلان میں 25 ہزار 900 درخواستوں میں سے صرف 2551 جبکہ روم میں 17 ہزار 371 درخواستوں میں سے صرف 1242 غیرملکیوں کو اب تک پرمٹ جاری کئے گئے ہیں,,,

، ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے پہلے ہی اٹلی میں غیرملکیوں کو زیادہ بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دوسری طرف ان کی ریگولرائز یشن درخواستوں پر

ڈیڑھ برس بعد بھی کارروائی نہ ہونے سے وہ اٹلی سے دیگر ملکوں کا سفر بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں، ان میں سے کچھ غیرملکی اپنے پیاروں کی وفات اور اپنے بچوں سے ملنے بھی دو سال سے نہیں جاسکے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ طریقہ کار آسان اور عملہ نہ بڑھایا گیا تو اگلے سال ان درخواستوں پر کارروائی مزید سست ہوسکتی ہے، کیوں کہ جن پرفیکچرز نے درخواستوں پر ,

کارروائی کے لئے اضافی عملہ کنٹریکٹ پر رکھا تھا، ان کا کنٹریک 31 دسمبر کو ختم ہونے جارہا ہے۔ان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بیوروکریسی

کی رکاوٹیں دور کرکے غیرملکی ورکرز کو پرمٹ جاری کرنے کا عمل تیز کرے، اس کے لئے ان کے سینیٹر پارلیمنٹ میں بھی بل پیش کرنے جارہے ہیں، جس میں

ان درخواستوں پر پیش رفت کے لئے رکھے گئے اضافی عملے کے کنٹریکٹ میں توسیع، ریگولرائز یشن اسکیم کو تمام شعبوں کے ورکرز تک بڑھانے اور اسکیم سے باہر رہ جانے والے

غیر ملکیوں کو بھی اس میں شامل ہونے کی تجاویز شامل ہیں، ہر اس غیرملکی کو پرمٹ دیاجائے، جو 180 دن سے اٹلی میں مقیم ہے، اور ملازمت کررہا ہے۔

Read MoRe….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں