مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری کا اعتراف ، ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان بھی حیران –

مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا,,، فواد چودھری کا اعتراف ,,,، ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان بھی حیران –

اسلام آباد (–مانیٹرنگ ڈیسک–) وزیراطلاعات فواد چودھری نے بھی اعتراف کیاکہ مہنگائی نے ان کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے، ا ن

کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی خاصی تنخواہ لے رہے تھے، اب 2، اڑھائی لاکھ پر آ گئے ہیں اور ان کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے کہا— کہ مہنگائی کا اثر تو ان پر نہیں ہوتا

تو فواد چودھری کہنے لگے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں۔میزبان نے پھر سوال داغا کہ آپ کی صحت دیکھ کر تو نہیں لگتا کہ آپ کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے–،جواب میں فواد

چودھری کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا جم جاتے تھے، اب نہیں جا پاتے اس وجہ سے وزن بڑھ گیا، یہ بات سچ ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے اور تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور انہیں مہنگائی کی چبھن زیادہ ہوئی ہو گی۔

وزیراطلاعات نےکہا کہ مہنگائی سے پورا پاکستان متاثر نہیں ہوا اگر ایسا ہوتا تو گھی، ڈیزل اور پٹرول کی کھپت میں اضافہ نہ ہوتا، ڈیزل اور پیٹرول

سب سے مہنگا ہونے کے باوجود اس کی کھپت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،بجلی مہنگی ہے مگر اس کی کھپت بھی 13 فیصد بڑھ گئی ہے، مہنگائی سے کچھ طبقات متاثر ہوئے ہیں، زیادہ لوگوں کو اثر نہیں پڑا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں