مبشر کھوکھر کے ساتھ ہونے والا واقعہ :تہلکہ خیز انکشافات

مبشر کھوکھر کے ساتھ ہونے والا واقعہ ,,تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک)ناظم نامی مخالف کے ہاتھوں جان سے جانے والے مبشر عرف گوگا کے والد بھی مخالفین گٹھا برادری کے ہاتھوں ایک پنچایت کے بعد نشانہ بنادیے گئے تھے جس ملزم نے مبشر کھوکھر کو اب نشانہ بنایا ہے یہ بچپن سے ہی اس گھرانے کاملازم رہ چکاہے

بعد ازاں اس کے چچا کو زندگی سے محرو م کر دیا گیا اور چچا کے کیس میں مقامی گواہ منشا کو بھی چند روز بعدنامعلوم افراد نے نشانہ بنا دیا تو اس گواہ کے ورثا ء نے اس مقدمے میں ناظم کو قید کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ،جہاں یہ 8سال تک قید میں رہا،ملزم ناظم کے چچا کو ان کی برادری گٹھا راجپوت کے افراد نے ہی جو کہ مانووال چوہنگ کے رہائشی تھے

نشانہ بنایا تھا۔ گٹھا برادری کی ایک جانب آپس میں دشمنی چل رہی ہے اور دوسری جانب کھوکھر بردران سے بھی ان کے والد کے کیس میں مخالفت چلی آرہی ہے دونوں کے آباؤ اجداد ملتان روڈ مانووال کے رہائشی ہیں۔ مخالفین راجپوت برادری کے 30 سے 35 افراد نشانہ بن چکے ہیں مبشر عرف گوگا کا واقعہ بھی اسی دشمنی کا شاخسانہ ہے،

مبشر عرف گوگا کے مزید دو بھائی ہیں بڑے کا نام اسد جسے وزیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ اس سے چھوٹے کا نام مدثر ہے باپ کی ناگہانی موت کے وقت تینوں بھائی ابھی چھوٹی عمر میں تھے جیسے ہی یہ جوان ہوئے تو خاندانی مخالفین کے ساتھ دوبارہ جھگڑے شروع ہوگئے دونوں جانب سے اب تک متعدد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، مخالفین کے مقدمات میں یہ تینوں بھائی کبھی نامزد اور کبھی مشورے میں ملزم رہ چکے ہیں

تاہم ان تینوں بھائیوں میں سے کوئی آج تک کبھی بھائی قید میں نہیں گیا اور یہ ہمیشہ تھانے سے ہی پولیس تفتیش میں بے گناہ قرارپاگئے۔ ملزم ناظم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی اور چچا کے کیس میں کھوکھر برادران ملوث تھے اس نے مزید یہ بھی کہا ہے ……..کہ جب وہ قید کردیا گیا تو اس دوران وہ ان کے گھر کا ملازم تھا

اور جس مقدمے میں اسے قید کی سزا سنائی گئی اس میں بے قصور تھا اور کھوکھر بردران نے اس کی بے گناہی کے لیے نہ تو مدد کی اور نہ ہی کبھی ملاقات کی تھی سی آئی اے پولیس نے بتایا ہے کہ ناظم اس مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوا ہے ملزم نے الزام لگایا ہے کہ کھوکھر بردران کئی مقدمات میں ملوث ہو نے کے باوجود وسائل ہونے کی وجہ سے خود بے گناہ قرار پاچکے ہیں۔ مخالفین تینوں بھائیوں میں مبشر عرف گوگا سے ہمیشہ خوف زدہ رہے کیونکہ یہ سب سے دلیر سمجھا جاتا تھا۔۔

MEDIA NEWS…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں