’’آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے‘‘ بڑی پشگوئی کر دی گئی – Today Newztv

’’آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے…..‘‘ بڑی پشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2022 خطرناک سال ہے،,,,,

آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے آئندہ تین ماہ کو بہت اہم قرار دے دیا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں عام انتخابات ہوں…..

۔انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔اس حکومت میں سکینڈلز ہی سکینڈل ہیں۔عمران خان حکومت نے تین سالوں میں کچھ نہیں کیا اور تین سالوں میں دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیا ہے……

منظور وسان نے مزید کہا کہ مرکز میں ن لیگ سے مقابلہ سخت ہو گا ،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں ہے پی ٹی ایم کمزور ہو چکی ہے۔قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ حالات خراب ہیں آگے جا کر اور بھی حالات خراب ہوں گے۔ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہےmmmmmm

، باہر سے کوئی آ سکتا ہے۔ جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی ہے وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف

واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔اس سے قبل منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ ,,,,,,,

عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔ مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں،

عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جوخودختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں