ارب پتی شخص اور اس کی اہلیہ نے ایک سال 2 ماہ میں 21بچے پیدا کر ڈالے –

ارب پتی شخص اور اس کی اہلیہ نے ایک سال 2 ماہ میں 21بچے پیدا کر ڈالے

تبلیسی(این این ایس نیوز) یوریشیائی ملک جارجیا میں ایک ارب پتی شخص اور اس کی اہلیہ نے 14ماہ کے دوران 20بچے پیدا کر ڈالے۔ مگر کیسے؟ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 23سالہ لڑکی کا نام کرسٹینا اوزترک ہے……

جو بنیادی طور پر روس کی شہری ہے۔ وہ چند سال قبل پہلی بار جارجیا سیاحت کے لیے گئی جہاں اس کی ملاقات 57سالہ کاروباری شخص گیلپ کے ساتھ ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کر لی۔…….

شادی کے بعد کرسٹینا نے ایک بیٹی کو جنم دیا دو سال قبل انہیں ایک ہی سال میں 20بچے پیدا کرنے کا شوق چرایا اور انہوں نے سروگیٹس(متبادل ماﺅں) کی تلاش شروع کر دی جو ان کے بچوں کو جنم دے سکیں۔…..

گیلپ اور کرسٹینا نے ان 14ماہ میں 1لاکھ 38ہزار پاﺅنڈ کی خطیر رقم خرچ کرکے 20سروگیٹس اور درجن بھر آیاﺅں کا انتظام کیا۔ ڈاکٹروں نے گیلپ کے سپرمز اور کرسٹینا کے بیضے لے کر ان سے ایمبریو تیار کیے اور وہ ان 20سروگیٹس کے پیٹ میں رکھ دیئے

۔ یوں 14ماہ کے عرصے میں گیلپ اور کرسٹینا 20بچوں کے ماں باپ بن گئے۔ کرسٹینا کی ایک اپنی بیٹی تھی اور قبل ازیں بھی وہ سروگیٹ کے ذریعے ایک بیٹا پیدا کرچکی تھی، چنانچہ اب وہ کل 22بچوں کے ماں باپ ہیں۔

جارجیا کے شہر باتومی کے رہائشی اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو ہی بڑی فیملی کا شوق ہے اور وہ سروگیٹس کے ذریعے مزید بچے بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان کی اولاد کی تعداد100تک پہنچ جائے

۔ہو سکتا ہے کہ ہم دنیا میں سب سے بڑی فیملی کا ریکارڈ قائم کر ڈالیں۔ اپنے ان 22بچوں کی دیکھ بھال کے لیے انہوں نے 16 آیائیں رکھی ہوئیں ہیں جو دن رات بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

READ MORE ARTICLES BELOW….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں