ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے…. ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا اس کالم میں آپ کو یاد دلاتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتا ہوں کہ سرمایہ دارانہ نظام پر مبنی جو عالمی معیشت ہ……

ے اس کا نگہبان ادارہ آئی ایم ایف ہے۔اس کے دھندے کو رواں رکھنے کے لئے کلیدی سرمایہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نام کا ایک ملک فراہم کرتا ہے۔اسی باعث تقریباََ90ممالک پر مشتمل آئی ایم ایف میں یہ واحد ملک ہے……

جسے ویٹو جیسا اختیار بھی میسر ہے۔عمران خان صاحب جن دنوں اپوزیشن میں تھے تو امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔افغانستان پر برپا ہوئی لڑائی کی انہوں نے سخت ترین الفاظ میں محض

مذمت ہی نہیں کی۔پاکستان کے زمینی راستوں سے اس ملک میں موجود امریکی اور نیٹو ممالک کی افواج کے لئے فراہم ہوئی رسد کو روکنے کے لئے دھرنے بھی دیتے رہے۔ڈرون طیاروں کی مخالفت بھی جاری رکھی۔شہزاد اکبر صاحب جو ان دنوں عمران حکومت کے

مبینہ طورپر سیاست دانوں کا روپ دھارے چور اور لٹیروں کے کڑے احتساب کے مدارالمہام بھی ہیں ڈرون طیاروں کے استعمال کے خلاف تھانوں میں آئی ایف آر بھی لکھواتے رہے۔ ان کے خوف سے اسلام آباد میں تعین سی آئی اے کے ایک سٹیشن چیف کو نہایت راز داری سے اپنے ملک لوٹنا پڑا۔…..

میری جوانی ’’امریکا کا جو یار ہے…‘‘ والے نعرے لگاتے ہوئے خرچ ہوگئی۔ میں ان دنوں بھی اس ملک کا مدح سرا نہ ہوا جب امریکی ڈالروں اور جدید ترین ہتھیاروں کی مدد سے افغانستان میں کمیونزم کو شکست دینے کے لئے جنرل ضیاء الحق جیسے مرد مومن کی قیادت میں جذبے کو پروان چڑھایا گیا۔

نائن الیون کے بعد مگر یہ ’’لڑاکے ‘‘ شرپسند ٹھہرادئیے گئے۔ان کی سرکوبی کے لئے ایک اور لڑائی کا آغاز ہوا۔وہ لڑائی پاکستان کی مدد کے بغیرلڑی ہی نہیں جاسکتی تھی۔میں اگرچہ اس کی بابت بھی لاتعلق رہا۔اپنے ماضی کے ساتھ عمران خان صاحب کی گفتگو میرے کانوں کو بہت بھلی لگی۔ ملکی سیاست کا طالب علم ہوتے ہوئے

READ MORE ARTICLES BELOW….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں