’’ نوازشریف کے جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ‘‘نوازشریف نے چار سالوں میں کیا کوشش کی؟ خواجہ آصف کا ناقابلِ یقین انکشاف – Qahani.com

’’ نوازشریف کے جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ”نوازشریف نے چار سالوں میں کیا کوشش کی….؟ خواجہ آصف کا ناقابلِ یقین انکشاف

 

Android App iOS App

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات تھے….

انہوں نے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے اتفاق ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے حقائق کی روشنی میں یہ بات کی ہے….

۔ شاہد خاقان عباسی کی بات آج کے تناظر میں درست ہے،محمد زبیر نے مستقبل کی بات کی ہے۔ووٹ کو عزت دو والی بات نظریاتی اور اس کی بنیاد پر فارمنس ہے۔شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں اور محمد زبیر سے زیادہ مستند آواز ہیں۔مریم نواز ہماری پارٹی کا مستقبل ہیں..

۔پارٹی میں مریم نواز کا ایک مقام ہے جو غیر متنازع ہے۔جس دورمیں مریم نواز نے سیاست کا آغاز کیا نوازشریف مشکل میں تھے۔ اس کے بعد الیکشن میں دل بھر کے دھاندلی کی گئی…

۔مریم نواز کے بیانات میں ان حالات کی عکاسی نظر آتی ہے۔کوئی بھی بیٹی باپ پر گزرنے والے حالات پر یہی ردِعمل دے گی۔امید ہے تمام فریقوں نے پچھلے 40 ماہ میں بہت کچھ سیکھا ہو گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاستدانوں، فوج اور عدلیہ کی تاریخ غلطیوں سے بھری پڑی ہے۔ن لیگ فوج یا اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کرے یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئیے۔…..

مفاہمت وسیع البنیاد نہیں ہوئی تو باقی مفاہمتیں وقتی ہوں گی۔پچھلے تین سال سے جاری زوال کا سفر روکنے کے لیے مستقل مفاہمت کرنا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے چار سال میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش کی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی خواہش سے جلاوطنی نہیں گزارتا ہے,,,

،جس سرزمین پر آپ کو انصاف کی توقع نہ ہو وہاں ایسا شخص حکمران ہو جو آپ کے خوان کا پیاسا ہو، جہاں بیٹیوں اور فیملی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہو تب ہی جلا وطنی اختیار کرتے ہیں۔نوازشریف کو انصاف کے وہ معیارات نہیں ملے جو عمران کان کو دستیاب رہے۔نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا تھا تو ان کے لیے قوانین پر عمل درآمد,,,

، عدالتی کاروائیوں فرق ہو گیا۔دوسرے شخص کا گھر پندرہ بیس لاکھ روپے لے کر ریگولرائز کر دیا گیا۔نوازشریف کو کہوں گا جب تک ملک میں سب کو یکساں انصاف نہ ملے واپس نہ آئیں۔امید ہے اداروں نے پچھلے 40 ماہ میں بہت کچھ سیکھا ہو گا۔حکومت کو کسی غیر آئینی طریقے سے نہیں نکالنا چاہئے۔

READ MORE ARTICLES …..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں