ڈیل کی کوشش پر نوازشریف ڈٹ گئے، کڑی شرائط اے آر وائے نیوز کا تہلکہ خیز دعویٰ – Today Newztv

ڈیل کی کوشش پر نوازشریف ڈٹ گئے…، کڑی شرائط اے آر وائے نیوز کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (—مانیٹرنگ ڈیسک—) نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلےمرحلے میں بریک تھرو نہ ہوسکا، انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں,,,,

، نوازشریف نے یہ شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سےملاقات میں رکھیں۔اے آر وائی نیوز نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں، شرط رکھی گئی کہ,,,,,,

حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔دوسری شرط یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں 3ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب سے مریم نواز پر تحفظات بھی قائم ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی معاملات طے نہ ہوسکے …..

لیکن اگلےماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ ٹی وی چینل کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایازصادق کو نوازشریف نے اہمیت نہ دی، صرف سرسری ملاقات ہوئی، ایازصادق کو درخواست کے5روز بعد ملاقات کا وقت ملا جو اکیلے نہ ہوسکی۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں