شریف فیملی کے لیے بری خبر!16 ارب کی منی لانڈرنگ 45 بینک اکاونٹس سے ہوئی،اہم تفصیلات عدالت میں جمع

شریف فیملی کے لیے بری خبر…!16 ارب کی منی لانڈرنگ 45 بینک اکاونٹس سے ہوئی،اہم تفصیلات عدالت میں جمع

 

لاہور(ویب ڈیسک) شہباز شریف فیملی کیخلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے 45 اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروا دیں ۔……

ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاونٹس کے ذریعے شہباز فیملی کے اکاونٹس میں سولہ ارب چونتیس کروڑ جمع ہوئے، تفصیلات کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو سات سال قید، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے,,,,,,,,,,

، ایف آئی اے حکام کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کو متعدد مواقع فراہم کیے گیے، تمام ملزمان الزامات سے متعلق تفتیشی ٹیم کو مطمن نہ کر سکے، شہباز شریف خاندان کے پینتالیس اکاونٹس میں منی لانڈرنگ کی رقوم جمع ہوئیں۔ ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے نام پر چودہ بینک اکاونٹس رجسٹرڈ ہیں،,

شہباز شریف کے نام پر دوہزار آٹھ سے دو ہزار اٹھارہ تک ایک ہی برانچ میں دس اکاونٹس کھولے گئے۔ حمزہ شہباز کے نام پر تیرہ بینک اکاونٹس کھولے گئے، حمزہ شہباز کے نام پر 2005 سے 2018 کے دوران بینک اکاونٹس کھولے گئے۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں