سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا باعث بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی  – News1

سورج کی موت کب ہو گی… جو کائنات کے خاتمے کا باعث بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی  –

سورج کی موت کب ہو گی جو کائنات کے خاتمے کا باعث بنے گی؟ نئی تحقیق کے بعد ماہرین کی پیش گوئی

اس سوال پر بہت سائنسی بحث ہوتی آ رہی ہے—– کہ سورج کی موت کب ہو گی ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے حیران کن پیش گوئی کر دی ہے۔

دی سن کے مطابق نیچر ایسٹرانومی نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ہمارے سورج کی موت آج سے 10ارب سال بعد ہو گی۔

اس سائنسی رپورٹ کے مطابق چونکہ سورج ہر ایک ارب سال میں 10فیصد زیادہ روشن ہو رہا ہے اور اس کا پھیلاﺅ اتنا ہی بڑھ رہا ہے لہٰذا اگلے ایک ارب سال میں سورج جتنازیادہ روشن ہو جائے گا اور اس کے حجم میں جتنا پھیلاﺅ آ جائے گا،

اس سے ہماری زمین پر سمندر اور پانی کے دیگر ذخیروں کا پانی سوکھ جائے گا اور یہاں سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔چنانچہ اس لحاظ سے انسانوں کے پاس صرف محض 1ارب سال کا وقت رہ گیا ہے۔اس سے قبل انہیں کسی اور محفوظ سیارے پر جا بسیرا کرنا ہو گا۔

باقی صحیح علم صرف اللہ کے پاس ہے کہ زندگی کب ختم ہوگی قیامت کب آئے گی سورج کب ختم ہو گا

READ MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں