“ویک اینڈ پر اتنی بارش ہوگی کہ طغیانی آجائے گی” محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی – Newsbeads

“ویک اینڈ پر اتنی بارش ہوگی…. کہ طغیانی آجائے گی” محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ تیرا شکر ہے…… رواں سال کے آخری ویک اینڈ سے ملک بھر میں بارش  اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

بارشوں کے باعث پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت  میں کمی کا امکان  ہے۔بارشیں گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کو موسلا دھار بارش  کے باعث بلوچستان کے اضلاع سبی…..، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو  کے برساتی  ندی نالوں میں ظغیانی کا

خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں شدید برف باری کے باعث   رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے  سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا  سلسلہ ہفتہ کی شام اور رات کو ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔

ہفتے کے روز شام اور رات کے وقت بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی،

بولان، سبی، کوہلو، اور بارکھان میں برفباری اور موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ پنجاب کے اضلاع  ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ،، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے اضلاع  سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور  میں  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں