عورت کو گرم بریانی کی پلیٹ کیوں کہا گیا؟ سوشل میڈیا پر اینکر کی وائرل کلپ اور نادیہ حسین کا کرارا جواب – News1

عورت کو گرم بریانی کی پلیٹ کیوں کہا گیا….؟ سوشل میڈیا پر اینکر کی وائرل کلپ اور نادیہ حسین کا کرارا جواب –

عورت کو گرم بریانی کی پلیٹ کیوں کہا گیا…..؟ سوشل میڈیا پر اینکر کی وائرل کلپ اور نادیہ حسین کا کرارا جواب

نجی ٹی وی پر ایک شو کے دوران اینکر پرسن اور سپیکر اویس ربانی نے لائیو شو کے دوران اداکارہ نادیہ حسین سے سوال کیا کہ اگر آپ کے سامنے گرم گرم بریانی کی پلیٹ رکھی ہوئی

ہو کیا آپ اسے کھانا پسند کریں گی…..؟جس پر نادیہ نے جواب دیا کہ: ” اگر میں پرہیز کر رہی ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ بریانی میرے لیے بری ہے۔

اور خدا نہ کرے میں بریانی کھانے سے میں نے کوئی جرم کیا ہو تو میں ہر گز نہیں کھاؤں گی، اس سے مجھے تکلیف ہو کوئی بات نہیں کسی اور کا نقصان نہ ہو۔

آپ پلیز میرے لیے یہ بہانے مت بنائیں, کہ میرے سامنے بریانی پک گئی تو میں کھاؤں گی۔ اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔

میں گناہ کیوں کر کروں گی اور وہ بھی کسی کو نقصان پہنچا کر۔”جس پر اویس ربانی کا کہنا ہے…… کہ: ” میں نے بنیادی ضروریات کو بریانی کہا، کسی بھی عورت کو نہیں۔” یہ پروگرام البتہ کچھ ماہ پہلے کیا گیا تھا لیکن اب اس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مذید کہا کہ: ” مجھ سے جان بوجھ کر یہ سوال کیا گیا تھا، میں جانتی تھی کہ اچانک سے ایسا سوال پوچھنے کا مقصد یہی ہے کہ جو ہوس یا بھوک ہوتی ہے اس میں آپ اچانک سے کوئی پرکشش چیز دیکھ لو تو فوراً جھپٹ کر اس کو حاصل کر لو وہ مجھ سے یہی کہلوانا چاہ رہے تھے، مگر میں یہ بات سمجھ چکی تھی اور اسی لیے میں نے انہیں اس قسم کا جواب دیا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں