تبدیلی خود تبدیلی کا شکار!جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشنز میں پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا – PAKISTAN PRESS

تبدیلی خود تبدیلی کا شکار!جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشنز میں پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا – PAKISTAN PRESS

تبدیلی خود تبدیلی کا شکار!جے یو آئی نے بلدیاتی الیکشنز میں پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبائی حکومت کو اپ سیٹ شکست ہوئی، جمعیت علمائے اسلام نے تبدیلی کا رُخ موڑ دیا ہے۔ چار بڑے شہروں کے میئرز کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صفایا ہو گیا، کوہاٹ، پشاور اور بنوں کے میئرز کا انتخاب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جیت لیا

جبکہ مردان کی میئر شپ عوامی نیشنل پارٹی کے نام رہی۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ میں پولنگ ہوئی۔ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی نتائج میں جے یوآئی پچھلے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 میں سے 58 سیٹوں

کے الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دو میئر سمیت 21 تحصیل چیئر مینوں کی سیٹیں حاصل کیں، کوہاٹ اور پشاورسے میئر کا الیکشن مولانا کی جماعت نے جیت لیا ہے۔الیکشن میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے، صوبائی حکومت ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی میئر کا الیکشن نہ جیت پائی، تاہم 14 تحصیل چیئر مینوں کے الیکشن میں فاتح قرار پائی۔عوامی نیشنل پارٹی نے اب تک سات سیٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک میئر اور چھ تحصیل چیئر مینوں کے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ نو آزاد امیدوار تحصیل چیئر مین کے الیکشن جیتنے میں سرخرو ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے حصے میں تین، جماعت اسلامی دو، پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک اور تحریک اصلاحات پاکستان نے بھی ایک نشست جیتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں