بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا! ایسا ریکارڈ جو ویرات کوہلی کے پاس بھی نہیں

بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا..! ایسا ریکارڈ جو ویرات کوہلی کے پاس بھی نہیں

 بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا! ایسا ریکارڈ جو ویرات کوہلی کے پاس بھی نہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔….

رکی پونٹنگ سال کے آخر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ دونوں میں نمبر ون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، انہوں نے 2005  میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

اب 16برس بعد بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا یہ ریکارڈ برابر کردیا، رواں برس بابر اعظم کی آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی،  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔..دوسری جانب بابر اعظم ون ڈے میں بھی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں