نوازشریف کی نااہلی ختم ہونے میں دو عہدے اصل رکاوٹ۔۔!!!یہ عہدے کونسے ہیں اور انہیں ختم کروانے کی کیوں کوشش ہو رہی ہے؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر – PAKISTAN PRESS

نوازشریف کی نااہلی ختم ہونے میں دو عہدے اصل رکاوٹ۔…یہ عہدے کونسے ہیں اور انہیں ختم کروانے کی کیوں کوشش ہو رہی ہے؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر –

 

لاہو ر (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں دو عہدے تبدیل ہو گئے تو ان کیلئے نااہلی کو ختم کروانا آسان ہوجائے گا۔….

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’خبر ہے‘ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو عہدے ہیں، جس دن وہ دو عہدے بدل گئے تو سارا پاکستان بدل جائے گا۔….

نوازشریف نے کہا کہ مجھے قانون سمیت کسی چیز کا ڈر نہیں ہے،میرے اوپر کوئی بوجھ نہیں،اہلی اور نااہلی کسی سے فرق نہیں پڑتا..

۔بس یہ دو عہدے جس دن بدل گئے اس دن سب بدل جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ ایک بار پھر سابق وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپس آنے کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

نوازشریف نے بھی گذشتہ روز وطن واپس آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہو گی۔جب کہ حال ہی میں نوازشریف سے ملاقات کرنے والے ایاز صادق نے کہا کہ عنقریب نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں۔ لاہور میں تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں، آئندہ لندن گیاتو نوازشریف میرے ساتھ آئیں گے ، میری مسکراہٹ سے اندازہ لگالیں کچھ ہونے والا ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آ سکتے ہیں..

۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنا جاوید لطیف نے کہا کہ واز شریف انشا اللہ وطن واپس آرہے ہیں، وہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس آسکتے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو مجھے خوشی ہوگی۔

ReAD morE ….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں