دُبئی میں ایئر ہوسٹس کو برج خلیفہ پر کیوں چڑھا دیا گیا… ؟ وجہ ایسی جو آپ کو بھی حیران کردے

دُبئی میں برج الخلیفہ سب سے اونچی بلڈنگ ہے اور دنیا کی پہلی سب سے بڑی عمارت ہے جس کو دیکھنے کے لئے انسان کو اپنا سر اس قدر آسمان میں بلند کرنا پڑتا ہے، مگر قریب کھڑے ہو کر بھی اس کی اونچائی صحیح سے واضح دکھائی نہیں دے پاتی….. اور اگر دوپہر کا وقت ہو، سورج نکلا ہوا ہو تو 15ویں فلور کے بعد اوپر دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کوئی بھی عقل مند انسان اس پر چڑھنے کے بارے میں تو سوچ ہی نہیں سکتا اور پھر اگر اس کے ٹاپ یعنی بالائی حصے پر کھڑے ہونے کا کوئی سوچے تو کہا جاتا ہے, موت کو گلے لگانے کا مترادف ہے۔

بُرج الخلیفہ کی کُل اونچائی 830 میٹر ہے۔ دُبئی میں ایک ایئر ہوسٹس کو برج الخلیفہ کے بالائی حصے پر چڑھا دیا گیا لیکن ایسا کیوں کیا گیا… ؟دراصل دُبئی کو امریکہ کی جانب سے ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا۔

اسی خوشی میں دُبئی کی فلائٹ ایمریٹس نے اپنی خوشی کا انوکھا اظہار کیا اور اپنی ایک سینیئر ایئر ہوسٹس کو برج الخلیفہ پر چڑھا دیا گیا…. اور اس موقع پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ: ” انتہائی پُراعتماد ہو کر یہ ایئر ہوسٹس کچھ پلے کارڈز دکھا رہی ہیں جن میں درج ہے کہ :” دبئی کو امریکہ نے ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

جس سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے,,, کہ اب ہم دنیا میں کسی بھی اونچائی پر جاسکتے ہیں، امیریٹس کے ساتھ اُڑو، سکون سے ہوائی سفر کرو۔ ”اس ویڈیو کے آخر میں جس طرح کیمرے کی آنکھ اطراف کے منظر پر گھومتی ہے…. لپتو دل دہل جاتا ہے کہ کیسے یہ خاتون اتنی اونچائی پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے پلے کارڈز کو تبدیل کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں