ڈیموں کی ”تعمیر” کیلئے جمع شدہ رقم کہاں ہے,,,؟ نئے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے جمع کی گئی— رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل….. مونس الہٰی کی طرف سے دیے گئے,, تحریری جواب میں کہا گیا

کہ چیف جسٹسپاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا تھا…. ۔وفاقی وزیر کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق فنڈ میں کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کو بتایاگیا

کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی رقم سے سرمایہ کاری کردی گئی ہے،ٹریژری بلز پر کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے…. ۔وزیر آبی وسائل مونس الہی کے مطابق اس وقت دیامر بھاشا مہمند ڈیم کے فنڈ کے اکاؤنٹ میں کل 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے کی رقم موجود ہے۔

یاد رہےکہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانےکے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نئے ڈیموں کی تعمیرکے لیے ڈیم فنڈ قائم کیا تھا—- تاکہ جمع شدہ رقم سے نئے ڈیمز تعمیر کیے جاسکیں، فنڈ میں عوام سے چندہ دینے کی اپیل بھی کی گئی تھی….. جس میں پاکستانیوں نے  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

READ MORE NEWS BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں