زوال سے عروج تک کا سفر کچھ لوگوں کیلئے بہت کٹھن ہوتا ہے ، آصف علی نے بھی یہ کٹھن سفر طے کیا ہے۔

آصف علی کافی عرصہ زوال کا شکار رہے ، ان کی بیٹنگ بری فلاپ ہو گئی ، پاکستان سپر لیگ اور مختلف سیریز میں موقع ملنے کے باوجود آصف کچھ پرفارمینس کا مظاہرہ نہ کر سکے ،

جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ، مگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ، جس کے اوپر شدید تنقید کی گئی۔ مگر آصف علی اس تنقید کو پس پشت ڈالتے ہوئے تمام ناقدین کے منہ بند کردئیے ، اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ زیرو سے ہیرو بن گئے۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران آصف علی نے آنے والی سیریز کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ آصف علی کا کہنا تھا آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے پاکستان کیلئے بہت مشکل رہی ہے ، اس لئے مجھے آسٹریلیا کا بے صبری سے انتظار ہے ،

تاکہ میں ان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں ، آصف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو اپنی مکمل ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے ، تاکہ ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورا کر رہی ہے۔

Read more news articles below