پاکستان کو ہمیشہ فاسٹ باؤلرز کی سر زمین کہا گیا ہے…… ، اگر دیکھا جائے بڑے بڑے لیجنڈری کھلاڑی بھی اس سرزمین نے پیدا کیے ،

 

مگر بیٹسمین سے زیادہ باؤلرز پاکستان کی طرف سے چھائے رہے ، فاسٹ باؤلنگ کو دیکھا جائے

تو پاکستان کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا ، عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، شعیب اختر ، وہاب ریاض ، عمر گل ،محمد عامر ، محمد آصف ، حسن علی

 

،اور شاہین شاہ آفریدی جیسے بڑے باؤلر اس سر زمین پر پیدا ہوئے ہیں ، دور حاضر کی کرکٹ کو دیکھا جائے تو شاہین شاہ آفریدی….. ، حسن علی اور محمد عامر چھائے ہوئے ہیں۔ مگر نئے فاسٹ باؤلر بھی نکل کر سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں کھیلی جانے والی قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان کو ایک اور فاسٹ باؤلر مل گیا ہے ، جس نے اس سال ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں ، دھماکے دار باولنگ کروا کر سب کو حیران کر دیا۔

علی عثمان نے اس سال ہونے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے 9 میچز کھیل کر 43 کھلاڑی آؤٹ کیے

اور قائد اعظم ٹرافی ٹاپ باؤلر قرار پائے ، اگر مجموعی طور پر قائد اعظم ٹرافی کی بات کی جائے تو علی عثمان نے پیچھلے سال 10 میچز میں 16.24 کی ایوریج سے 72 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایسے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ، ایسے باؤلر کو پاکستان سپر لیگ اور ٹیسٹ کرکٹ میں لازمی موقع دینا چاہیے۔

ReAD MOre News ARtICLeS BeOw