مون سون کی ہوائیں ملک میں داخل، آج شام سے کہاں کہاں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی“ –

مون سون کی ہوائیں ملک میں داخل، آج شام سے کہاں کہاں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے… پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی“ –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں آج رات سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے طاقتور مون سون کشمیر اور مشرقی پنجاب میں داخل ہونا شروع ہوجائیں گی جو کل شام رات سے پنجاب کے بالائی علاقوں شمالی علاقوں مشرقی علاقوں کے پی کے کے بالائی علاقوں کشمیر کو کور کر لیں گی۔

اس وقت پنجاب بھر میں موسم انتہائی مرطوب اور گرم ہے جس سے شدید حبس اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 50 اور بعض علاقوں میں 52 یا 53 بھی ہے یاد رہے یہ محسوس کئیے جانے والا درجہ حرارت اصل درجہ 40 تک ہے۔اس سپل کا زیادہ تر فوکس بھی پنجاب کے پی کے کے بالائی و وسطی علاقوں پر ہوگا جس سے پنجاب اور کے پی کے کے بالائی علاقوں میں موسلادھار اور بعض مقامات پر

شدید بارشوں کا امکان ہے کشمیر بھر اس سپل سے موسلادھار بارشوں کا امکان جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پشاور /مردان/کوہاٹ /چارسدہ/ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ ڈویژن /وانہ شمالی وزیرستان /چترال /سوات /اسلام آباد /راولپنڈی /چکوال جہلم منڈی خوشاب وادی سون میانوالی اٹک سرگودھا فیصل آباد حافظہ آباد اوکاڑہ لاہور قصور سیالکوٹ گجرات گوجرانوالہ لالہ موسیٰ بھلوال اور ملحقہ تمام علاقوں میں منگل رات سے جمعہ کے دوران

موسلادھار بارشوں کا امکان ہےمشرقی پنجاب میں موسلادھار سے شدید بارش کا امکان اور بارش کا سلسلہ کہیں کہیں آج شام یا رات سے شروع ہونے کا امکان ہے جس میں شدت کل شام رات سے آئے گا اور منگل سے جمعہ کے دوران آن اینڈ آف وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے وسطی پنجاب میں بارش معتدل رہنے کا امکان ہے

جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے ملتان راجن پور ڈیرہ غازی خان میں ہلکی بارش یا بوندا ممکن ہے کسی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ لیہ بھکر والی سائیڈ پر معتدل بارش کا امکان ہے۔

SHARING IS CARING..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں