دبئی جانیوالے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر،بڑی شرط ختم – Newzhd Us

دبئی جانیوالے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر،بڑی شرط ختم…

دبئی(ویب ڈیسک )دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کے لیے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم کردی گئی ۔نئے حکم نامے میں 48گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اورچارگھنٹے پہلے رپیڈ ٹیسٹ کی شرطبرقرار رکھی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست میں داخلے کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں

جن کے مطابق دبئی کارہائشی ویزارکھنے والے افرادداخلے کےاہل ہوں گے داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کوویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کودبئی میں داخلے کےلیے پہلے دبئی حکامسے اجازت نامہ حاصل کرناہوگا۔نئے

حکم نامے میں 48گھنٹے پہلے پی سی آرٹیسٹ اورچارگھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقراررکھی گئی ہے اورمسافروں کادبئی پہنچنے پرکوروناٹیسٹ بھی کیاجائیگا۔دبئی سفر کے لیے نئی ہدایات پاکستان ،نیپال اوربھارت سے آنے والے مسافروں پرلاگوہوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں