یہی تو ہے تبدیلی ۔۔ ہر گھر کو 10لاکھ روپے سالانہ دینے کا اعلان – Today Newztv

یہی تو ہے تبدیلی ….. ہر گھر کو 10لاکھ روپے سالانہ دینے کا اعلان

یہی تو ہے تبدیلی ۔۔ ہر گھر کو 10لاکھ روپے سالانہ دینے کا اعلان ۔۔پیسے کیسے ملیں گے…؟۔پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر,اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ,,,

خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے,,,,

، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے……

۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچے آگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں.

۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان آج شام چار بجے عوام

سے ٹیلیفون پر بات کرینگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایاکہ آج شام چار بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔ عوام051-9210809پر وزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں، ٹیلی فون لائنز شام چار بجے کھول دی جائیں گی۔ عید پر لاک مکمل ڈائون ۔۔۔!!!باہرنکلنے پر پابندی،سب کچھ بندہوگا؟

حکومت نے عید سے قبل بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا،عوام کیلئے بری خبر عمان (نیو زڈیسک)عمان نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کے ‏دورانیہ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔عمانی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے 8 سے 15مئی تک تمام تجارتی سرگرمیوں پر شام 7 بجے ‏سے صبح 4 بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔

سپریم کمیٹی نے اس دوران فوڈاسٹورز، گیس اسٹیشن، صحت کے اداروں اور فارمیسی کو کھلے ‏رکھنے کی اجازت دی ہے۔ان اوقات میں ہوم ڈیلیوری سروس کو پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ممنوعہ تجارتی اوقاتِ کار میں ‏کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کو گھر پر ڈیلیور کرنے کی اجازت ہو گی۔اس سے قبل عمانی حکومت نے ماہ صیام کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں رات کے اوقات میں ‏معطل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے

۔سپریم کمیٹی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے تمام کاروباری سرگرمیوں پر رات 9 بجے ‏سے صبح 4 بجے تک پابندی کا اعلان کیا تھا۔سپریم کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و عوامی ‏مقامات پر افطاری کے انتظامات کرنے پر بھی پابندی ہوگی

۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران تمام سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں اور کسی ‏بھی طرح کی گروپ سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔عمانی حکومت نے کہا ہے کہ اجازت نامے کے ساتھ میڈیا، تیل اور خوراک فراہم کرنے والے ادارے ‏کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔todaynewztv

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں