عمران خان بڑے فیصلے کرنے کے موڈ میں!!! جہانگیر ترین سے صلح، شاہ محمود قریشی کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

عمران خان بڑے فیصلے کرنے کے موڈ میںجہانگیر ترین سے صلح، شاہ محمود قریشی کی جگہ کون لے سکتا ہے….؟

نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر نواز شریف کی نااہلی کی سزا ختم ہوئی تو پھر جہانگیر ترین کی بھی سزا ختم ہو جائے گی ۔….

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین تعلقات اچھے ہو گئے ہیں بس اتنا بتانا کافی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان خلش کے بارے میں سب کو معلوم ہے,,,

آنے والے وقت میں بہت سے واقعات ظہور پذیر ہو سکتے ہیںکیونکہ عمران خان نے جب شاہ محمود قریشی کو ہٹایا تو ان کی جگہ کوئی متبادل شخصیت آسکتی ہے اور ایسی صورتحال کے پیش نظر کوئی بڑا فیصلہ ہو گا ۔ ….

دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت اس بات سے ڈری ہوئی ہے کہ نوازشریف آ جائے گا مگر وہ خود اس بات سے ڈرا ہوا ہے کہ میں آگیا تو ہمارے ساتھ ہو گا کیا۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ

نوازشریف نومبر میں لندن گئے فروری میں ان کا پاسپورٹ ختم ہو ا۔ان کا طریقہ ہے یا وہ گریبان پکڑتے ہیں یا پھر پاؤں پڑتے ہیں ان کی جانب سے پیغام بھیجا گیا کہ پاسپورٹ میں توسیع کر دیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کر دیا جس پر وہ اپیل میں چلے گئے اور انہیں گیارہ مہینے کا علاج کیلئے وقت ملا ا

گر نواز شریف کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں ہوتی تو وہ کسی صورت وہاں نہیں رہ سکتے ۔ ہارون الرشید کا ایک پروگرامیں کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے مشکل وقت ضرور مگر اس میں خصوصیت یہ ہے کہ وہ کھڑا رہتا ہے ۔ نواز اگر واپس آئے تو مجبوری سے آئیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ یہ نظر آرہا ہےکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں

وہ دبائو میں ضرور ہیں اور فروری ، مارچ تک دبائو میں رہیں گے ا س کی بڑی وجہ خیبر پختونخواہ کے الیکشن کے نتائج ہیں ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حولاے سے اگر کوئی پلان تھا تو آئوٹ ہو گیا جب کوئی بات کھل جائے تو پھر اس منصوبے پر عمل نہیں ہو سکتا۔

READ MORE ARTICLES……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں