پاک فضائیہ کا قوم کو نئے سال کا تحفہ ، نئے طیاروں کی کھیپ فضائیہ میں شامل، طیارے کن صلاحیتوں کے حامل؟ جانئے – ekhbar

پاک فضائیہ کا قوم کو نئے سال کا تحفہ ، نئے طیاروں کی کھیپ فضائیہ میں شامل، طیارے کن صلاحیتوں کے حامل؟ جانئے – ekhbar

لاہور (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ نے چینی ساختہ جے 10 سی طیاروں کا سکواڈرن حاصل کر لیا اور یہ طیارے 23 مارچ 2022ء کی پریڈ میں حصہ لینگے….۔ تفصیلات کیمطابق پاکستان نے چین کی چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے تیار کردہ جے 10 سی کا مکمل سکواڈرن حاصل کر لیا ہے۔ یہ ایک انجن کا حامل کثیرالمقاصد طیارہ ہے جو ہر طرح کے موسم میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔…..

جے 10 سی طیارے کو کنٹرول کرنے کیلئےاس میں فلائی بائے وائر سسٹم نصب ہے۔ چین کا تیار کردہ “جے 10 سی” سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔..

نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہےMجس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ جے 10 سی فائٹر طیارے کی لمبائی 52 فٹ سات ا نچ، ونگز کا سائز 30 فٹ چار انچ، وزن 14 ہزار کلوگرام اور اس میں چار ہزار 950 لیٹر ایندھن کی گنجائش ہے

جبکہ چار ہزار لیٹر کی گنجائش رکھنے والے تین بیرونی ڈراپ ٹینک بھی ہیں۔ جے 10 سی طیارہ 19 ہزار
277 کلوگرام وزن اٹھا کر ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

۔اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2305 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ طیارہ ایئرکرافٹ گن، راکٹ، چار قسم کے میزائلوں اور متعدد قسم کے بموں سے لیس ہوتا ہے جن میں لیزر گائیڈڈ بم، سٹیلائٹ گائیڈڈ بم، گلائیڈ بم اور اَن گائیڈڈ بم شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں