حکم کریں، میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں، جنرل ضیاء نے ملکہ ترنم نورجہاں کو جب یہ آفر کی تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جانئے – News1

حکم کریں، میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں,,,,، جنرل ضیاء نے ملکہ ترنم نورجہاں کو جب یہ آفر کی تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جانئے –

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملکہ ترنم نور جہاں مرحومہ کی صاحبزادی حنا بتاتی ہیں کہ جب اُن کی والدہ انڈیا کے دورے پر تھیں,,,

تو انڈین وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملاقات کے دوران انھیں گانے کی فرمائش کر دی جس پر نورجہاں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں آپ کی مہمان ہوں، میں آپ کو .گانا اس وقت سُناؤں گی جب آپ ہماری مہمان ہوں گی…۔

بے نظیر بھٹو کے دور میں راجیو گاندھی پاکستان کے دورے پر آئے تو تب نور جہاں سے دوبارہ گانے کی فرمائش کی گئی۔ اس وقت نورجہاں نے کہا کہ ’آپ کی والدہ اندرا گاندھی کو میں نے گانا نہیں سنایا تھا آج آپ ہمارے مہمان ہیں میں آپ کو ایک نہیں دو گانے سُناؤں گی۔‘اس کے بعد نور جہاں نے فیض کی نظم ’مجھ سے پہلی سی محبت‘ اور ایک گیت ’آواز دے کہاں ہے‘ سُنایا۔ مینا نے بتایا کہ ’جنرل ضیا الحق ملک کے صدر تھے اور اُن کی بیوی شفیقہ ضیا نور جہاں کی مداح تھیں۔……

جب ایوان صدر سے نورجہاں رخصت ہونے لگیں تو جنرل ضیا نے نورجہاں سے کہا میڈم میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔۔۔ اس پر نورجہاں نے جواب دیا آپ مجھے کیا دے سکتے ہیں، آپ تو خود اس کے محتاج ہیں جو ساری کائنات کو دیتا ہے

واضح رہے کہ نور جہاں برصغیر کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ تھیں۔ ملکہ ترنم کا خطاب انھیں پاکستانیوں کی طرف سے ملا ملکہ ترنم نورجہاں کی پہلی شادی شوکت حسین رضوی سے 1944 میں ہوئی جب وہ ’بے بی نورجہاں‘ سے ’نورجہاں‘ ہوئیں۔ نورجہاں اور شوکت حسین رضوی کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی

نورجہاں نے دوسری شادی اعجاز درانی سے 1959 میں کی جب وہ سُپرسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ملکہ ترنم کا لقب بھی حاصل کر چکی تھیں۔ اعجاز درانی بھی ان کی زندگی میں لگ بھگ 12 سال تک رہے اور اس عرصے کے دوران ان کی تین بیٹیاں پیدا ہوئیں

نورجہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا وہ کوٹ مراد خاں میں پیدا ہوئیں تھیں جو ضلع قصور میں تھا۔ انکا گھرانہ موسیقی اور گانے بجانے سے وابستہ تھا اسی لیے ان کے گھروالوں نے انہیں بھی موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے استاد کے پاس بٹھادیا۔ جبکہ نورجہاں ذاتی طور پر اداکاری کرنے کو بھی پسند کرتی تھیں۔

نورجہاں 23 دسمبر 2000ء کو 75 سال 2 ماہ کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ اور کراچی کے قبرستان میں انکی تدفین عمل میں آئی

REaD MORe….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں