محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی – Today Newztv

محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی —

لاہور(نیوز ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کا اسپیل مزید 2 روز جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی—۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کے

ڈیرے برقرار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی جھڑی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔ حکام نے بارشوں سے سبی، مستونگ، قلات، لسبیلہ اور نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی

کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث کیچ، پسنی میں ایمرجنسی نافذ اور گوادر کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔برفباری کے بعد موسم کا لطف اٹھانے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ رہی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کا اسپیل مزید دو روز تک جاری رہے گا۔پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں بادل مزید برسیں گے۔ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں