پاکستان میں ایسی گاڑیوں پر پابندی لگ گئی جو ۔۔۔۔۔اہم خبر سامنے آگئی – PAKISTAN PRESS

پاکستان میں ایسی گاڑیوں پر پابندی لگ گئی جو,,, اہم خبر سامنے آگئی –

 

وفاقی کابینہ نے پانچ سالہ آٹوموٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان (اے آئی ڈی ای پی)کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک میں ایئربیگز کے بغیر گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس پلان کے تحت جو پابندیاں لاگو کی گئی ہیں۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق یہ پابندیاں تیس جون سے لاگو ہو نگی۔پلان میں کہا گیا ہے کہ جو کار ساز کمپنیاں سیفٹی ریگولیشنز کی لسٹ ڈبلیو پی 29پر پوری نہیں اتریں گی، ان کے پاکستان میں گاڑیاں فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ان ریگولیشنز میں گاڑیوں میں ایئربیگز کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈبلیو پی 29لسٹ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی ہے—- جس پر 64ممالک عملدرآمد کر رہے ہیں اور اب پاکستان بھی اس پر عملدرآمد کرنے جا رہا ہے۔اب نئی پالیسی میں حکومت نے کچھ ’اقوام متحدہ وہیکل ریگولیشنز‘ کو لازمی قرار دے دیا ہے،

جن پر کمپنیوں کو بہرصورت عمل کرنا پڑے گا۔ ازمی قرار دی گئی ریگولیشنز میں ٹائروں کی کوالٹی کی ضمانت، لائٹس، بریک، سیٹ بیلٹس، سٹیئرنگ، ریئر ویو مررز، اینٹی تھیفٹ سسٹم، ایئربیگز و دیگر شامل ہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں