سیٹزن پورٹل پر شکایات،100 برس پرانا مسئلہ دنوں میں حل ہو گیا – PAKISTAN PRESS

سیٹزن پورٹل پر شکایات…،100 برس پرانا مسئلہ دنوں میں حل ہو گیا –

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک—) سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دس دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا۔ شکایت کرنے والے شہری کو سو سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری نے دادی کی زمین نہ ملنے پر پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر سو سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے، بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی،

سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تو فوری ایکشن لیا گیا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے کہا کہ محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کر کے ہمارے نام منتقل کر دی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں، دعا ہے ملک آپ کے ویژن کے مطابق آگے چلے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں