ملکی سیاست میں ہلچل مچانے کی تیاریاں!اگلے الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ کس طرح میدان میں اُترے گا؟ – Today Newztv

ملکی سیاست میں ہلچل مچانے کی تیاریاں!اگلے الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ کس طرح میدان میں اُترے گا؟ – Today Newztv

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کا جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گے اپنا

آزاد گروپ بنائیں گے۔ایک انٹرویومیں راجہ ریاض نے حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کیس میں ہیرا پھیری کو

بھی تسلیم کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ عمران خان نے بہت امیدیں دلائیں تھیں لیکن آج ملک میں غریب سانس نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کا جہاز جہاں جائے گا ساتھ ہی جائیں گے کسی جماعت میں جانے کی بجائے اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا

ہے کہ جہانگیر ترین کے ن لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔جہانگیر ترین اس دوران کئی مرتبہ لندن بھی آئے گئے ہیں، جہانگیر ترین فی الحال ن لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، جہانگیر ترین کے جہاز کے ساتھ ہیلی کاپٹر، باغات اور آموں کی پیٹیوں کا بھی کردار تھا، پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کی جتنی سرمایہ کاری تھی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ملا کر بھی اتنی سرمایہ کاری نہیں تھی۔صرف عمران خان کی مرضی ہوتی تو جہانگیر ترین کب کے گرفتار ہوگئے ہوتے، جہانگیر ترین کے اثر و رسوخ کا اندازہ اس سے لگایئے کہ وزیراعظم کی خواہش کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئے، پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کا گروپ نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں