مری کے ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا، حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے – Today Newztv

مری کے ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا,,,، حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے –

مری ( آن لائن) ایک طرف مری میں انسانی المیہ جاری ہے تو دوسری طرف ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک کردیا

ہے۔ ڈان ٹی وی سے وابستہ صحافی ریاض الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا —-کہ مری اور گردو نواح میں ہوٹل مالکان کی جانب سے پھنسے

ہوئے سیاحوں سے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔اس خبر پر سینئر صحافی حامد میر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، ایک رات کا چالیس ہزار روپے کرایہ تو فائیو سٹار ہوٹل بھی نہیں لیتے جو لوگ اس لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں

وہ ثبوت کے ساتھ مری کے ان لٹیروں کی نشاندہی کریں ان ہوٹلوں سے رسیدیں لیں اور سوشل میڈیا پر انکے نام کے ساتھ شیئر کریں انہیں شرم دلائیں۔”خیال رہے کہ مری میں برف کے طوفان کے باعث اب تک 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

جب کہ ہزاروں گاڑیاں اب بھی برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں