پاکستان میں پندرہ سال کی ریکارڈ توڑ برف باری کے امکانات ٗ بارشوں کا سلسلہ کس تاریخ تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا – Qahani.com

پاکستان میں پندرہ سال کی ریکارڈ توڑ برف باری کے امکانات ٗ بارشوں کا سلسلہ کس تاریخ تک جاری رہے گا…؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا –

 

Android App iOS App

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےپہاڑی علاقوں میں دس سے پندرہ سال کی ریکارڈ توڑ برف باری کے امکانات کے ساتھ ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ دس تاریخ تک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے

رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔مری کی صورت حال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق شہر میں 1 لاکھ سے

زائد گاڑیاں داخل ہوئیں اور لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے چلے گئے۔کنٹرول روم ذرائع کے مطابق مری میں رات سے بجلی کی فراہمی بند ہے، گاڑیاں سڑکوں پر ہونےکی وجہ سے امدادی

سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے— کہ مری میں گاڑیوں میں لوگ چھوٹے بچوں کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں اور گاڑیوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے سامان بھی نہیں ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات ہوئی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے

کہ مری میں ایف سی اور رینجرز کو بھی امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا—- کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، صرف کمبل، ادویات اور کھانے پینے کا سامان لے جانے والوں کو جانے کی اجازت ہو گی، پیدل جانے والوں کے لیے بھی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں