جہانگیر ترین کا جہاز کس طرف رخ کرے گا؟شاہ محمود قریشی کے جوا ب نے سب کو حیران کر دیا – Qahani.com

جہانگیر ترین کا جہاز کس طرف رخ کرے گا…؟شاہ محمود قریشی کے جوا ب نے سب کو حیران کر دیا –

 

Android App iOS App

جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور جہاز کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا—- کہ جس کا جہاز ہے وہی جواب دے گا۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

کہ پی ٹی آئی کا ایک کپتان صرف عمران خان ہے۔ جہانگیر ترین کے جہاز سے متعلق سوال کے جواب میں کہا—- کہ میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے جسے میں موڑوں ۔ جہانگیر ترین کا نام لیے بنا کہا کہ جس کا جہاز ہے، جس طرف بھی رخ کرے گا

وہی جواب دے گا۔واضح رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی….. جس میں ن لیگ سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،مہمانوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین بھی شریک ہوئے۔

جہانگیر خان ترین جب شادی میں شرکت کے بعد واپس جانے لگے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کیے ، جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کا موقع ہے— یہ ایک خوشی کا لمحہ ہے، سعد رفیق میرا بھائی ہے ہم اکھٹے اسمبلی میں رہ چکے ہیں۔صحافی نے سوال کیا

کہ ن لیگی رہنما سے دوستی ہے یا اس سے آگے بھی کوئی بات چیت ہے؟ جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ ن لیگ والوں سے دوستیاں بہت پرانی ہیں اور یہ آگے بھی ایسے ہی چلیں گی باقی آگے وہی ہوگا جو ہونا ہوگا۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں؟ کیا آپ کے جہاز کا رخ کبھی اس جانب بھی ہوسکتا ہے

جس پر جواب دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جاسکتا ہے۔جہانگیر ترین کے ساتھ موجود ن لیگی رہنما ایاز صادق اس موقع پر صحافیوں اور جہانگیر ترین پر چوٹ کرنے سے باز نہ آئے اور کہا کہ آپ بھی مسکرا رہے ہیں ، جہانگیر ترین بھی مسکرارہے ہیں ، عمران خان کے علاوہ سب مسکراتے رہیں تو ٹھیک ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں