لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے— کہ نوجوانوں کے لیےایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ لے جارہےہیں اور ملازمتوں پرعمر کی حد میں 2سال رعایت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمیڈیا گریجویٹس  میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کیے۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا ,,,,کہ نوجوانوں کے لیےایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کرڈیڑھ لاکھ لے جارہےہیں ،

با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کومیرٹ پرملازمتیں دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملازمتوں پرعمر کی حد میں 2سال رعایت دی جائے گی، پی ایم ایس کےامتحان میں عمر میں 2سال کی رعایت دیں گے۔انھوں نے کہا

کہ 740ارب کاترقیاتی بجٹ دینےکااعزازصرف موجودہ حکومت کوہے، گراس روٹ لیول پر ترقی لیے360 ارب کاڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا، عوام کی بہتری کے لیےحکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا

کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے، کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک سےآگاہی ضروری ہے، پروگرام کامقصد میڈیا گریجویٹس کو جدید تقاضوں سےروشناس کرانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے ،

ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کے لئے مفید ثابت ہو گی، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اقدار کی ترویج میں کردار اداکر رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے، ڈی جی پی آرکاحکومتی کی کارکردگی عوام تک پہنچانے میں اہم کردارہے، حقائق کومن وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی ذمےداری ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW