مری سانحہ، بوڑھا باپ ہر گاڑی کے پاس جا کر اپنے اکلوتے بیٹے اورسات بہنوں کے بھائی کو ڈھونڈتا رہا مگر۔۔۔ – News1

مری سانحہ، بوڑھا باپ ہر گاڑی کے پاس جا کر اپنے اکلوتے بیٹے اورسات بہنوں کے بھائی کو ڈھونڈتا رہا مگر۔۔۔ –

 

مری سانحہ، بوڑھا باپ ہر گاڑی کے پاس جا کر اپنے اکلوت بیٹے اورسات بہنوں کے بھائی کو ڈھونڈتا رہا مگر۔۔۔ مری میں برفباری سے ٹھٹر کر 18 کوگ جانبحق ہوگئے…..

اسی سانحہ مری میں 7 بہنوں کا اکلوتابھائی بھی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کو جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے،,,,

وقت کے اس ملبے سے کئی المناک کہانیوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، یہ واقعہ مردان کے ایک گھرانے پر بھی قیامت ڈھا گیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق مری جانے والا نوجوان اسد مردان کا رہائشی اور 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا..

۔ا سد کی2 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا جو سریے کا کاروبار کرتا تھا۔ چھ ماہ قبل ہی اس کے گھر ایک نئی زندگی نے جنم لیا تھا، اس کا بیٹا تو ابھی اپنے باپ کے لمس سے صحیح طرح آشنا بھی نہ ہوا تھا کہ

وہ سایہ ہی سر سے اٹھ گیا۔اس کے گھر والے اسد کی آمد کے منتظر تھے کہ سانحہ مری نے ان کے اس انتظار کو زندگی بھر نہ ختم ہونے والے انتظار میں تبدیل کردیا ہے۔ دوسری طرف تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے 27 سالہ

سہیل خان ولد فضل رحمان اپنے دیگر دوستوں محمد بلال ولد محمد غفار عمر 21 سال،اسدخان ولد زمان شاہ عمر 22 سال ساکنان تازہ گرام اور کراچی سے آئے ہوئے رشتہ دار محمد بلال حسین ولد سید غواث خان عمر 24سال

برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے موٹر کار نمبر VXR.NG–424 کے ذریعے مری گئے ہوئے تھے اس دوران برف کا تودہ موٹر کار پر گرنے سے چاروں دوست جو آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہے،,,

کارکے اندر دب کر لقمہ اجل بن گئے۔سانحہ کی اطلاع ملنے پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا،مرحومین کی لاشیں تدفین کے لئے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں ۔

REaD MORe….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں