ایک رات کے 50 ہزار مانگے، لوگوں نے منتیں کیں کہ کمرہ دے دو بچے رو رہے ہیں ۔۔ لوگ گاڑیوں میں سوتے سوتے ہمیشہ کی نیند سوگئے ہوٹل مالکان نے انسانیت کو بھی شرما دیا – News1

ایک رات کے 50 ہزار مانگے، لوگوں نے منتیں کیں کہ کمرہ دے دو بچے رو رہے ہیں ۔۔ لوگ گاڑیوں میں سوتے سوتے ہمیشہ کی نیند سوگئے ہوٹل مالکان نے انسانیت کو بھی شرما دیا – News1

 

ایک رات کے 50 ہزار مانگے، لوگوں نے منتیں کیں کہ کمرہ دے دو بچے رو رہے ہیں ۔۔ لوگ گاڑیوں میں سوتے سوتے ہمیشہ کی نیند سوگئے ہوٹل مالکان نے انسانیت کو بھی شرما دیا

مری میں موجود سیاح مقامی ہوٹلز کی دادا گیری اور ہٹ دھرمی پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے ہیں۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ میں کئی سیاحوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا، ان میں سے بیشتر نے مقامی ہوٹلز کی جانب سے من مانے کرایہ جات سے متعلق بتایا۔

ایک سیاح کا کہنا تھا کہ میں نے 40 ہزار روپے میں ہوٹل کا کمرہ بُک کرایا، جو کہ بحث کر کے لیا، ورنہ وہ ایک کمرہ 70 ہزار کا دے رہے تھے۔ اب آپ بتائیں کہ ہم 70 ہزار روپے کا کمرہ لیں یا بچوں کو کھانا کھلائیں۔ جب سیاح نے رقم کم کرنے کا مطالبہ کیا تو ہوٹل انتظامیہ نے صاف کہہ دیا کہ کمرہ لینا ہیں تو لیں ورنہ ہمارا ٹائم برباد نہ کریں۔

مری ہوٹلز والوں نے بڑی بے حسی کا مظاہرہ کیا اتنی بے حسی کہ انسانیت بھی شرما جائے حالانکہ انسان کا درجہ ہر چیز سے اونچا ہے

ایک اور سیاح کا کہنا تھا کہ جن سیاحوں کی موت ہوئی ہے، اس کے ذمہ دار یہ ہوٹلز والے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو رکنے کے لیے کمرے نہیں دیے جس کی وجہ سے وہ مجبورا گاڑیوں میں پناہ لینے پر مجبور تھے۔

کھانا کھانے کا 1900 بل لیا ہے، 9 پراٹھے اور ایک چائے کا 900 روپے بل تھما دیا۔ ایک اور سیاح نے بتایا کہ ایک دن کا کرایہ ویسے 22 ہزار تک ہوتا ہے مگر اس رات کرایہ بھی 50 ہزار تک کر دیا تھا۔

Check Also

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں