52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جایئں گے سردی کی شدت میں اضافہ

52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جایئں گے…. سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد 15 اور 16 جنوری سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوچکی ہے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہےجس سے 52سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ سائبیرین ہوائیں 23 تا 25 جنوری تک پاکستان اوربھارت کے اندر معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں سردی کیہے… ۔ استور ویلی کے علاوہ گلگت میں منفی 5 جبکہ ہنزہ میں منفی 4ڈگری سیٹی گریڈ درجہ حرار ت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے میدانی علاقہ شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سردی بڑھ جانے کے باعث نزلہ ، زکام اور کھانسی سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، خطہ پو ٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش /برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات /صبح کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: زیارت منفی10،لہہ منفی 08 ، گوپس منفی 07،قلات، اسکردومنفی 06، کالام منفی 05،ہنزہ چترال، استورمنفی 04، گلگت، راولاکوٹ، بارہ مولہ، پلوامہ، سری نگرمنفی 03،دیر،مالم جبہ، پاراچنار، ژوب، کوئٹہ، بگروٹ، شوپیاں، اننت ناگ منفی02 اوردروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ReAD MoRe

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں