طلبا اور اساتذہ کی موجیں۔۔!!! اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

طلبا اور اساتذہ کی موجیں…! اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

طلبا اور اساتذہ کی موجیں۔۔!!! اسد عمر نے بڑا اعلان کر دیا بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔ وفاقی نظامت تعلیم کے تحت 200 تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی

سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر زیر صدارت ہوا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم پر سیاست کسی طور پر منظور نہیں،پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر کام جاری ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کنسلٹنٹس

کی بھرتی کو جنوری 2022 کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی، تین بڑی کنٹریکٹ کمپنیاں بیک وقت کام شروع کریں گی تاکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، اپ گریڈیشن کا معیار یقینی بنانے کے لئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ڈائریکٹوریٹ کو اعلیٰ سطحی کنسلٹنسی فرموں کی خدمات

حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں اساتذہ کی جانب سے جاری ہڑتال پر بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا، اسد عمر نےحکام کو جلد از جلد اساتذہ کے جائز مطالبات حل کرنے کی بھی ہدایات کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں