اسٹیبلشمنٹ خان صاحب کو لا کر پچھتا رہی ہے حکومت کب تک گرنے والی ہے؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا – Today Newztv

اسٹیبلشمنٹ خان صاحب کو لا کر پچھتا رہی ہے حکومت کب تک گرنے والی ہے؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا – Today Newztv

معروف صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے یا

نہیں لیکن یہ پتہ ہے کہ کچھ ہونے جا رہا ہے، دوران پروگرام نجم سیٹھی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف آئیں تو ہمیں یہ پتہ ہے کہ انہوں نے

فیصلہ کر لیا ہے کہ خان صاحب نے جانا ہے، کیونکہ خان صاحب کے رہنے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی بڑی سبکی ہوئی ہے اور ایچ لانگ ٹاپ لوگوں نے وہاں فیصلہ کر لیا ہے، مگر ہمیں یہ نہیں پتہ کہ آرمی چیف جو اسٹیبلشمنٹ کے ہیڈ ہیں وہ کیا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی سوچ بڑی کلوز رکھی ہوئی ہے کیونکہ ان کی سوچ بڑی اہم ہے اس کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی، تو ہمیں بہت سی باتیں پتہ ہیں اور بہت سی نہیں پتہ تو

اس لئے میں یہ آپ سے کہوں گا کہ تبدیلی تو آئے گی، حکومت تو جائے گی، کون سی حکومت آئے گی، کتنا عرصے رہے گی، کس طریقے سے آئے گی، ان چیزوں کے اوپر تبصرہ کرنا شاید مناسب نہیں ہے۔ ہماری چڑیا بنی گالہ پہنچ جاتی ہے، ماڈل ٹاؤن پہنچ جاتی ہے،رائے ونڈ بھی پہنچ جاتی ہے، لندن پہنچ جاتا ہے مگر آرمی ہاؤس نہیں جا سکتی ہے، جی ایچ کیو میں بھی ادھر ادھر گھومتی رہتی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں یہاں تک پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی۔اسٹیبلشمنٹ خان صاحب کو لا کر پچھتا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں